28 اپریل 2013 - 19:30
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فورسز کی تعیناتی

بلوچستان میں سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف اضلاع میں فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستان میں انتخابات نزدیک آرہے ہیں اور ملک بھر میں امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے پہلا قدم بلوچستان میں اٹھایا گیا ہے اور صوبے بھر میں سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف اضلاع میں فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انتخابات کے دوران فرائض انجام دینے کے لئے فورسز کا پہلا دستہ مستونگ روانہ کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں مقتدر حلقوں کی جانب سے آنے والے انتخابات میں فسادات اور خون خرابے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور نگراں حکومت سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کر وائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲